کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک مجرم کو پھانسی دےدی گئی
لاہور ( این این آئی) لاہور کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا ،گزشتہ روز لواحقین سے ملاقات بھی کروا دی گئی ۔کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی عمران ولد عبدالرحمان کو پھانسی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق مجرم عمران نے معمولی تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق مجرم عمران کا تعلق ننکانہ سے تھا۔گزشتہ روز مجرم عمران کی اس کے لواحقین سے ملاقات بھی کروا دی گئی تھی۔ پھانسی کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔