گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کیس میں چارملزمان کی 13 اکتوبر تک ضمانت منظور

گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کیس میں چارملزمان کی 13 اکتوبر تک ضمانت منظور
گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کیس میں چارملزمان کی 13 اکتوبر تک ضمانت منظور

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کیس میں کے ایم سی کے چارملازمین کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے چاروں ملزموں کی 10,10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر 13 اکتوبر تک ضمانت دی ہے ۔ ملزمان میں بلڈر عامر، ذیشان ، ندیم اور اشرف شامل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ایم سی احسان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم احسان سمیت 11 افسروں کو گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیاتھا جبکہ نیب اس کیس میں بدعنوانی کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید : کراچی


loading...