شارجہ حکام کا شام کے اوقات میں مردم شماری کرنے کا فیصلہ،شہریوں کو پارٹ ٹائم نوکری بھی دی جائیگی

شارجہ حکام کا شام کے اوقات میں مردم شماری کرنے کا فیصلہ،شہریوں کو پارٹ ٹائم ...
شارجہ حکام کا شام کے اوقات میں مردم شماری کرنے کا فیصلہ،شہریوں کو پارٹ ٹائم نوکری بھی دی جائیگی

  



شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اور اعداد و شمار کے سیکشن (ڈی ایس سی ڈی)نے آئندہ ماہ 20 اکتوبر سے شروع ہونیوالی مردم شماری کو شام کے اوقات میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق مردم شماری کے اوقات سہہ پہر 3بجے سے رات 10 بجے تک کر دئیے ہیں۔شارجہ حکام کا کہناہے کہ ان اوقات میں مردم شماری کرنے سے لوگوں کو پارٹ ٹائم نوکری بھی ملے گی ۔تفصیلا ت کے مطابق 31 اگست سے 3 ستمبر کے دوران المجاز ،الرحمانیہ ،السینیاءاورالرولاکے علاقوں میں عمارتوں ، گھروں اور انفراسٹرکچر کی مردم شماری کے ابتدائی مرحلے کے بعد اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔محکمہ مردم شماری کاعملہ اور محققین ان علاقوں کا دورہ کرکے رہائشیوں کے گھر کے پتے ، ہر خاندان کے ارکان کی تعداد اور شناختی کارڈ نمبر کی ابتدائی معلومات جمع حاصل کرچکے ہیں۔شارجہ مردم شماری 2015کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اور اعداد و شمار کے سیکشن کے سربراہ شیخ محمد بن عبداللہ التھانی کاکہناہے کہ ہم ان تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے مردم شماری کے تینوں مراحل میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق ہمارے تکنیکی پروگرام میں ہم نے تینوں مراحل کے دوران ہونے والے واقعات اور شوہد کا بغور معائنہ کیاہے جس میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ متعد د فیمیلیز شام کے اوقات میں مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ اچھا برتاو¿ کرتی ہیں اس لئے ہم نے مردم شماری کے اکتوبر سے شروع ہونیولاے مراحلے کے اوقات کار تبدیل کردئیے ہیں۔جوکہ اب سہہ پر تین بجے سے رات دس بجے تک ہوں گے۔اعدادوشمارکے سیکشن کے ڈائریکٹر عبداللہ الکدید کاکہناہے مردم شماری کے اگلے مرحلے میں پارٹ ٹائم نوکری کیلئے رجسٹریشن تین ستمبر تک کھلی ہے ۔خواہشمند حضرات ویب سائٹ www.SharjahCensus.aeپر جاکر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ میں حصہ لینے والے افراد کی مختلف مراحل میں ٹریننگ کی جائے جس سے ان کومتعد د نئے ہنر سیکھنے کو ملیں گے۔الکدید کا مزیدکہناتھا کہ ابزرور(مشاہد )اور ریسرچر (محقق ) کی آسامیاں خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابزرور کا کام 11اکتوبر سے شروع ہوکر دسمبر کے آخر تک جاری رہے گاجبکہ ریسرچر کا کام 26نومبر سے شروع ہوکردسمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...