معذور قیدی عبد الباسط کی پھانسی روک دی گئی ،موت دینے کے طریقوں پر غور کی بجائے معاف کر دیں:ایمنسٹی انٹر نیشنل

معذور قیدی عبد الباسط کی پھانسی روک دی گئی ،موت دینے کے طریقوں پر غور کی ...
 معذور قیدی عبد الباسط کی پھانسی روک دی گئی ،موت دینے کے طریقوں پر غور کی بجائے معاف کر دیں:ایمنسٹی انٹر نیشنل

  



فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کی جیل میں موجود معذور قیدی عبدالباسط کی پھانسی پرعمل درآمد فی الحال روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چلنے پھرنے سے قاصر سزائے موت کے قیدی عبدالباسط کو منگل کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔سیشن کورٹ فیصل آباد کے مجسٹریٹ دلشاد ملک نے بتایا کہ معذور شخص کو پھانسی دیے جانے پر رولز خاموش ہیں ¾ پھانسی دینے کےلئے قیدی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہونا چاہیے تاہم عبدالباسط معذور ہیں اس لیے ان کی پھانسی کو عارضی طور پر ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے رائے لی جائے گی۔یادرہے اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے عبدالباسط کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔43 سالہ عبدالباسط کو 2009 میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص آصف ندیم کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پاکستان ریسرچر سلطانہ نون نے کہا کہ ویل چیئر استعمال کرنے والے عبدالباسط کو موت دینے کے طریقوں پر غور کرنے کے بجائے پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ انہیں معاف کر دے۔

مزید : فیصل آباد


loading...