کابل حکومت امن چاہتی ہے تو امریکا کے ساتھ سیکیورٹی ڈیل منسوخ کردے:ملا اختر منصور

کابل حکومت امن چاہتی ہے تو امریکا کے ساتھ سیکیورٹی ڈیل منسوخ کردے:ملا اختر ...
 کابل حکومت امن چاہتی ہے تو امریکا کے ساتھ سیکیورٹی ڈیل منسوخ کردے:ملا اختر منصور

  



کابل(این این آئی) افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ملا اختر منصور نے کہا کہ طالبان کا ماننا ہے کہ اگر ملک پر بیرونی تسلط نہ ہو تو افغان اپنے تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے ہی ڈھونڈ نکالیں گے اگر کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکا کے ساتھ اپنی سیکیورٹی ڈیل کو منسوخ کرے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال دے۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا۔ملا اختر منصور نے کہا کہ طالبان کے دشمن ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔واضح رہے کہ ملا عمر کی موت کے اعلان کے بعد یہ پہلا عید کا پیغام ہے کہ نئے طالبان لیڈر کے نام سے جاری کیا گیا

مزید : بین الاقوامی