انتہا پسند ہندو نہیں چاہتے پاک بھارت سیریز ہو , مزید کوئی درخواست نہیں کریں گے ،چیئرمین پی سی بی

انتہا پسند ہندو نہیں چاہتے پاک بھارت سیریز ہو , مزید کوئی درخواست نہیں کریں ...
انتہا پسند ہندو نہیں چاہتے پاک بھارت سیریز ہو , مزید کوئی درخواست نہیں کریں گے ،چیئرمین پی سی بی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ ہو نا چاہئے ۔بھارت سے کرکٹ سیریز کیلئے مزید کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ انہوں نے انکشاف کیا کہ 1999میں کشیدگی کے ماحول میں پاک بھارت سیریز ہوئی تھی اور پاکستانی ٹیم کو بھارت میں دھمکیاں ملی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ چند ہندوانتہا پسند نہیں چاہتے کہ پاک بھارت سیریز ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی کے سابق صدر تھے جگموہن ڈالمیا نے پاکستان میں کرکٹ کے حامی تھے ۔بھارت کے ساتھ 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے اور بھارتی حکام نے آئی سی سی اجلاس میں سیریز کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور بھارت سے اب سیریز کیلئے مزید کوئی درخواست نہیں کی جائے گی ،بہتر ہو گا کہ سیریز کے حوالے سے اب بھارت پہلے جواب دے۔بھارت سے واضح پوچھیں گے کہ وہ کھیلنا چاہتا ہے کہ نہیں ۔زمبابوے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران انتخاب عالم منیجر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نو ید چیمہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...