نندی پور معاملہ بالآخر شہباز شریف تک جائےگا ،آرمی چیف توسیع لینگے نہ ہی نواز شریف انہیں توسیع دینگے: شیخ رشید

نندی پور معاملہ بالآخر شہباز شریف تک جائےگا ،آرمی چیف توسیع لینگے نہ ہی نواز ...
نندی پور معاملہ بالآخر شہباز شریف تک جائےگا ،آرمی چیف توسیع لینگے نہ ہی نواز شریف انہیں توسیع دینگے: شیخ رشید

  



لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نندی پور کا معاملہ بالآخر شہباز شریف تک جائے گا ،کرپشن کرنے والوں کی طرف سے رینجرز کے اقدامات کو آئین و قانون کے خلاف قرار دینے والے بتائیں کیا انہوں نے آئین و قانون کے دائرے میں کرپشن کی تھی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پذیرائی کو پسند نہیں کیا جارہا ،جتنا آرمی چیف کو جانتا ہوں وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور نہ ہی نواز شریف انہیں توسیع دیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اپنے لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اس میں بھی تفریق ہے ، اگر سعید رفیق اور کچھ دیگر کا نام آبھی جائے تو کہا جائے گاانکوائری کر لولیکن اگر خواجہ آصف اور شاہد خاقان تک نوبت آئی تو نواز شریف لڑ پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو اپنے بارے میں سب معلوم ہے ، انہیں آصف علی زرداری نہیں بلکہ نواز شریف بچا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین قائد حزب اختلاف کو بنا دیا جاتا ہے ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص اپنی سابقہ حکومت کا احتساب کرے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...