نواز شریف اور مودی نیویارک میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے،ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع

نواز شریف اور مودی نیویارک میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے،ملاقات کے حوالے ...
نواز شریف اور مودی نیویارک میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے،ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچنے پروزیر اعظم نوا زشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ایک ہی ہوٹل میں قیام کے دوران دونوں رہنماﺅں کی آپس میںملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن سرکاری طور دونوں رہنماﺅں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔بھارتی وزیر اعظم مودی بدھ کی شام نیویارک پہنچیں گے اور والڈروف آسٹوریا ہوٹل میں قیام کریں گے جبکہ نواز شریف جمعہ کی شام کو پہنچیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں رہنماءاتفاقی طور پر ایک دوسرے کے سامنے آنے پر کیا برتاو¿ کرتے ہیں۔مودی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی میزبانی میں 25ستمبر کوسیمینار سے خطاب کریں گے جبکہ نواز شریف 27ستمبر کواعلی سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔مودی 26اور 27ستمبر کوکیلیفورنیا میں ہوں گے اور 28ستمبر کو نیویارک واپس آئیں گے۔جہاں وہ صدر اوبامہ سے ملاقات کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں امن وامان سے متعلق سیمینارسے خطاب کریں گے۔مختلف اجلاس اور سیمینار میں شرکت دونوں رہنماﺅں کو ون آن ون ملاقات کے کثیر مواقع فراہم کری گی۔مودی 29ستمبر کی صبح بھارت کیلئے روانہ ہوجائینگے جبکہ نواز شریف وہاں رکیں گے۔نواز شریف 30ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...