آپریشن ضرب عضب تب مکمل ہوگا جب قوم کی بیٹی عافیہ کو وطن واپس لایاجائیگا : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

آپریشن ضرب عضب تب مکمل ہوگا جب قوم کی بیٹی عافیہ کو وطن واپس لایاجائیگا : ...
آپریشن ضرب عضب تب مکمل ہوگا جب قوم کی بیٹی عافیہ کو وطن واپس لایاجائیگا : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

  



پشاور (این این آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قوم کی بیٹی عافیہ وطن واپس نہیں آجاتی ۔ جب قوم کی بیٹیاں غیروں کی قید میں ہوں اور حکمران خاموش رہےں تو پھر قوم کے دشمن ہی مضبوط ہوتے ہیں ۔ 23ستمبر قوم کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عافیہ کو 86سال کی سزا سنائی جارہی تھی اُس وقت اس سزا کو خود امریکی سابق اٹارنی جنرل نے بھیانک ناانصافی قرار دیاجبکہ ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہلیری کلنٹن گلاس ملا رہے تھے۔سابق امریکی سینیٹر مائیک گیراول نے عافیہ کو 86 سال کی سزا سنانے والے جج رچرڈبرمن کو ایک پاگل شخص قرار دے کر قوم کی بیٹی کی بے گناہی کی شہادت دی جس نے ارباب اختیار و اقتدار پر عافیہ کو وطن واپس لانے کی ذمہ داری کا اعادہ کیا ہے۔وہ پشاور پریس کلب کے باہر ”عافیہ رہائی جرگہ “کے شرکاءسے خطاب کررہی تھیں ۔ دریں اثناءڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ”عافیہ رہائی جرگہ “کے بعد سی ایم ایچ جاکر زخمی فوجی بھائیوں کی عیادت اور مزاج پرسی کی ۔شہدائے بڈ بیر کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی۔”عافیہ رہائی جرگہ “سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹی کا غیروں کی قید میں رہنا قومی غیرت و حمیت پر طمانچہ ہے ، بھارت ہو یا سوڈان یا دنیا کا کوئی بھی ملک ہو وہ اپنے قیدیوں کو واپس لے لیتے ہیں لیکن ہمارے حکمران معصوم اور بے گناہ بیٹی کو واپس نہیں لیتے ۔ یہ ایک فرد یا خاندان کا مسئلہ نہیں ہے ۔ یہ پوری قوم کی عزت و وقار کا مسئلہ ہے ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ للہ ہماری عزت واپس لائی جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم فخر سے سر اٹھا کر جی سکے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کی آواز پر توجہ دے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی یہ آواز بلند کریں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...