الیکشن کمیشن کا پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں تصویروں والی ووٹر لسٹیں استعمال کرنے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کا پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں تصویروں والی ووٹر لسٹیں ...
الیکشن کمیشن کا پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں تصویروں والی ووٹر لسٹیں استعمال کرنے کافیصلہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے کسان پیکج کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لیں،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ تصویر والی ووٹر لسٹیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس بات کی تحقیقات کیلئے کہ آیا یہ پیکج انتخابات پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں سیکرٹری نیشنل فوڈز سکیورٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کسان پیکج کی مکمل دستاویزات بھی طلب کی ہیں ۔اس حوالے سے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں دیئے جانے والے اشتہارات کا بھی جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو بھی طلب کیا ہے ۔ آیا وہ انتخابات پر اثر انداز ہوتے ہیں یا نہیں ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سخت ایکشن لیا ہے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شق نمبر 27کے مطابق ترقیاتی کاموں کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ 19نومبر کو ہی ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عام سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں پہلی بارتصویر والی ووٹر لسٹیں انتخابات کیلئے استعمال کی جائیں گی ۔تصویروں والی ووٹر لسٹوں سے جعلی ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکے گا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کا کہناہے سیکرٹری فوڈ کو فوری طلب کیا گیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسان پیکج مقامی سیاست کو متاثر نہیں کرےا ۔

مزید : قومی