پاﺅں اور جسم کے دیگر حصوں پر سوجن کی شکایت ہو تو یہ قدرتی مشروب آزمائیں، آرام مل جائے گا

پاﺅں اور جسم کے دیگر حصوں پر سوجن کی شکایت ہو تو یہ قدرتی مشروب آزمائیں، آرام ...
پاﺅں اور جسم کے دیگر حصوں پر سوجن کی شکایت ہو تو یہ قدرتی مشروب آزمائیں، آرام مل جائے گا

  



نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو پاﺅں اور جسم کے دیگر حصوں میں سوجن محسوس ہو تو اس کی وجہ جسم سے صحیح طریقے سے پانی کا اخراج نہ ہونا ہے۔جب ہمارے جسم سے پانی صحیح مقدار سے خارج نہیں ہوتا تو وہ جسم کے اندر ہی رہ جاتا ہے اور ہمارے ہاتھ،پاﺅں،ٹانگوں، چہرے اور بازﺅںمیں سوجن آنے لگتی ہے۔ایسی صورت میں آپ کو چاہیے سوڈیم یعنی نمک اور ایسی اشیاءکا استعمال کم کردیں اور پوٹاشیم کی مقدار اپنی خوراک میں بڑھادیں۔اس کے علاوہ آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل مشروب بھی استعمال کر کے جسم سے زائد پانی کو خارج کرسکتے ہیں۔

اجزاء

ایک عدد گرما

دو کھیرے

تازہ اجوائن کے چار ڈانڈے

تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس لیں اور اس مشروب کو صبح سویرے استعمال کریں۔چند ہی دنوں میں آپ کے جسم سے زائد پانی خارج ہوجائے گا اور آپ کے جسم پر سوجن غائب ہونے لگے گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...