وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو خود مختار بنانے کی سمری وزیر اعظم کوارسال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ صحت نے وفاقی دارالحکومت میں موجود ہسپتالوں کو خود مختار بنانے کی سمری وزیر اعظم کوارسال کردی ہے۔سمری میں کہاگیا ہے کہ وزات کیڈ کے پولی کلینک،پمز ہسپتال،نیرم، 35 ڈسپنسریوں، سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال اور ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو خود مختاربنایا جائے ،جبکہ اسلام آباد میں موجود ہسپتالوں کو چلانے کیلئے وفاقی ہیلتھ اتھارٹی قائم کی جائے۔ہسپتالوں کے ملازمین،خریداری اور بجٹ سمیت تمام انتظامات اتھارٹی کے سپرد کیے جائیں اورضلعی انتظامیہ کے مراکز صحت اور دیہی ڈسپنسریوں کو بھی اتھارٹی کے تحت چلایا جائے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سمری میں کہاگیا ہے کہ اتھارٹی کو بورڈ آف گورنرز کی سرپرستی میں چلایا جائے۔اتھارٹی کا سربراہ چیف ایگزیکٹو،وزیر قومی صحت،وزارت آرکیڈ،کے سیکرٹریز اتھارٹی کے گورنرز ہونگے جبکہ ممبروں میں ارکان قومی اسمبلی،چیئرمین سی ڈی اے، وزارت صحت، خزانہ، کابینہ ، ڈی جی ہیلتھ، سول سوسائٹی، کمشنر اسلام آبادودیگر شامل ہونگے۔