پشاور سانحے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی ، تعلق افغانستان سے ہے:چوہدری نثار

پشاور سانحے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی ، تعلق افغانستان سے ہے:چوہدری نثار
پشاور سانحے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی ، تعلق افغانستان سے ہے:چوہدری نثار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں 13نہیں 14حملہ آور تھے جن میں  سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ 9کی شناخت ہونا باقی ہے انہوں نے بتایا کہ پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہو گئی ہے جس کا  تعلق افغانستان سے ہے ۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی  ذیلی اداروں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، لمشنر، ڈی جی پاسپورٹ ،ڈی جی نادرا اورڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ،دوران اجلاس وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این جی اوز کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی ہے جس کا اعلان عید کے چندروز بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی چھینک بھی مارتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ دہشتگردی ہوئی ہے۔ بڈھا بیر حملے کا سرغنہ افغانستان میں تھا اور وہیں سے آپریٹ کررہا تھا،دہشتگرد جہاں آکر ٹھہرے تھے اس جگہ کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے حملے کے ماسٹرمائنڈکی تلاش جاری ہے، افغان حکام کو ثبوت مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشتگردی میں استعمال ہورہی ہے۔

مزید : قومی


loading...