ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی بہن کی زندگی میں بھی تبدیلی آگئی ،منگنی ہوگئی

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی بہن کی زندگی میں بھی تبدیلی آگئی ،منگنی ہوگئی
ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی بہن کی زندگی میں بھی تبدیلی آگئی ،منگنی ہوگئی

  



حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹرز کے علاوہ ٹینس سٹارثانیہ مرزا وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا جانتی ہے اور اُنہوں نے اپنی بہن کی منگنی کی تقریب کو بہن انعم اوراس کے خاوند اکبرتک محدود رکھنے کی کوشش کی لیکن تصاویر خود ہی سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

تفصیلات کے مطابق انعم اور اکبر کی شادی جلد ہی ہوگی جبکہ انعم مرزا کی اکبر رشید سے منگنی اور پھر مہندی کی تقریب حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی ، تقریب میں صرف حیدرآباد اور فیملی کی قریبی شخصیات شریک تھیں تاہم تقریب کا مرکز ہیروں سے بنالباس پہنی ثانیہ مرزا تھیں جبکہ انعم نے گھگھراچولی پہن رکھاتھاجبکہ مہمانوں کی تفریح کیلئے غزل موسیقی کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔

یوایس اوپن ٹینس کی جیت کے بعد ثانیہ مرزا اپنی بہن کی خوشیوں میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں تاہم ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اس موقع پر دکھائی نہیں دیئے ۔ انعم مرزا ان دنوں ویسے ہی کچھ زیادہ ہی خبروں میں ہیں جس کی وجہ خود ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے اپنی بہن سے لگاﺅ اور محبت کے اظہار کیلئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں اور اب دنیا جانتی ہے کہ وہ ان دنوں ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعدبھی اتنی خوش کیوں ہیں ۔

انعم مرزا فیشن ڈیزائنر کے طورپر کام کررہی تھیں اور ساتھ ہی اپنی بہن کی طرح کھیلوں کی بھی دلدادہ ہیں، وہ کئی مرتبہ حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران بھی دیکھی گئیں اور ابلاغ عامہ میں ماسٹر کی ڈگری بھی مکمل کرچکی ہیں لیکن فیشن ڈیزائننگ کو اپنا کیریئرمنتخب کیا۔ انعم کے منگیتر اکبر رشید حیدرآباد کی ایک کاروباری شخصیت ہیں اور دونوں گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ، حتیٰ کہ دونوں کو ثانیہ مرزا کی شادی کی تقریبات کے موقع پر بھی اکٹھے دیکھاگیا۔

مزید : کھیل


loading...