اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

  



سرگودھا(ڈی این اے)سرگودھا اور گردونواح کے علاقہ میں واقع بنکوں کی انتظامیہ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کو نظر انداز کردیا ۔مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کےلئے بازاروں میں آتے ہیں۔ بنکوں کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں یا تو مشین خراب ہوتی ہے یا بجلی بند ہوتی ہے اور کچھ نہیں تو اے ٹی ایم مشین میں پیسے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بنک انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں بھاری مقدار میں رقوم رکھیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

مزید : بزنس


loading...