پنجاب اور سندھ میں عوام احتساب چاہتے ہیں ،سندھ میں عوام کا پولیس سے اعتبار ختم ہوگیا ،رینجرز سارے کام کر رہی ہے :عمران خان

پنجاب اور سندھ میں عوام احتساب چاہتے ہیں ،سندھ میں عوام کا پولیس سے اعتبار ...
پنجاب اور سندھ میں عوام احتساب چاہتے ہیں ،سندھ میں عوام کا پولیس سے اعتبار ختم ہوگیا ،رینجرز سارے کام کر رہی ہے :عمران خان

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب اور سندھ کی عوام احتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیاہے اس لیے سارے کام رینجرز انجام دے رہی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام نہیں لانا چاہتے ،نوازشریف سمجھتے ہیں کہ فلائی اوور بنا کر تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بہترین نظام لائیں گے کہ خیبر پختون خواہ کے ہسپتال مثال بن جائیں گے،پولیس کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ،ہم اختیارات کو نیچے تک لے کر جائیں گےانہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی عوام اب احتساب چاہتے ہیں ،دونوں صوبوں میں کرپشن کیخلاف رینجر ز سے مدد مانگی جارہی ہے جبکہ کے پی کے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگی گئی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اور پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں ،انہوں نے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ وہ بڈھا بیر میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں نہیں پہنچ سکے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...