علاج معالجے کا جھانسہ دے کر تنگ کرنیوالے شخص کی متاثرہ خاتون نے درگت بناڈالی

علاج معالجے کا جھانسہ دے کر تنگ کرنیوالے شخص کی متاثرہ خاتون نے درگت بناڈالی
علاج معالجے کا جھانسہ دے کر تنگ کرنیوالے شخص کی متاثرہ خاتون نے درگت بناڈالی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) علاج معالجے میں مدد کا جھانسہ دے کر مجبور خواتین کو موبائل فون پر تنگ کرنیوالے شخص کی خاتون نے درگت بنادی تاہم شہریوں نے بیچ بچاﺅ کراکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق عابد نامی شخص نے جناح ہسپتال کے باہر بس سٹینڈ پر ڈیرے ڈال رکھے تھے اور مریضوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد متاثرہ افراد کو مدد کی یقین دہانی کراتااور ہسپتال میں ان کیساتھ ڈاکٹروں کے پاس چلاجاتالیکن موبائل فون نمبر لینے کے بعد بلیک میل اور تنگ کرتااور منگل کی سہہ پہر کو بھی جب ایک مثاثرہ خاتون سے جناح ہسپتال کے باہر اس کا سامنا ہواتو خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور جوتے اتار لیے ، خاتون کیساتھ موجود ایک معذور شخص نے بھی اپنے تئیں ہاتھ صاف کیے لیکن شہریوں نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم عابد کو موقع سے فرار کرادیاجبکہ غصے میں آگ بگولا خاتون موقع پر موجود رہی جو بعد میں چلی گئی تاہم خاتون کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔

مزید : کراچی


loading...