کے ایم سی کا انسپکٹر ’را ‘کا ایجنٹ نکلا،ملزم کا دوران تفتیش حیران کن اعتراف

کے ایم سی کا انسپکٹر ’را ‘کا ایجنٹ نکلا،ملزم کا دوران تفتیش حیران کن اعتراف
کے ایم سی کا انسپکٹر ’را ‘کا ایجنٹ نکلا،ملزم کا دوران تفتیش حیران کن اعتراف

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاﺅنٹر ٹیرازم اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے انسپکٹر کو بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کیلئے کام کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ کے ایم سی انسپکٹر عادل انصاری بھارت میں تربیت لینے جانے والوں کو رقم فراہم کرتاتھا اور اس نے دوران تفتیش پاکستان میں کئی منصبوں کی فنانسنگ کرنے کا بھی اعتراف کیاہے ۔سی ٹی ڈی کا کہناتھا کہ عادل انصاری کو لکھنو سوسائٹی سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...