شرابی لڑکھڑا کر گر پڑا، مزدوروں نے لاش کے اوپر سڑک بنا ڈالی

شرابی لڑکھڑا کر گر پڑا، مزدوروں نے لاش کے اوپر سڑک بنا ڈالی
شرابی لڑکھڑا کر گر پڑا، مزدوروں نے لاش کے اوپر سڑک بنا ڈالی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شراب نوشی کے جہاں اور بے شمار نقصانات ہیں وہیں اس کا سب سے بڑا اور بنیادی نقصان یہ ہے کہ انسان خود سے ہی بیگانہ ہو جاتا ہے اورایسے میں اکثر اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ بھارتی ریاست مدھیاپردیش میں گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک شرابی کی انتہائی بھیانک انداز میں موت واقع ہو گئی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

45سالہ لٹوری لال اپنی بیوی کے ہمراہ گاﺅں کے میلے میں گیا۔ واپسی پر دونوں میں کسی بات پر لڑائی ہو گئی اور دونوں الگ الگ گھر کی طرف چل پڑے۔ بیوی سیدھی گھر چلی گئی لیکن لٹوری لال راستے میں شراب پینے بیٹھ گیا۔ رات گئے جب وہ نشے میں دھت گھر جا رہا تھا تو راستے میں سڑک پر موجود گڑھے میں گر گیا اور بے سدھ ہو کر وہیں سو گیا۔

اگلے روز صبح سویرے سڑک بنانے والے مزدور آئے اور انہوں نے گڑھے میں پتھر ڈال کر اوپر گرم پگھلا ہوا تارکول ڈالا اور رولر پھیر کر گڑھا بھر دیا۔ ادھر جب لٹوری لال تمام رات گھر واپس نہ آیا تو اس کی بیوی دیگر دیہاتیوں کے ہمراہ اس کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی۔ دو دن بعد اس کی شرٹ کا ایک ٹکڑا جو سڑک سے باہر رہ گیا تھا دیہاتیوں کو نظر آیا۔

دیہاتیوں نے سڑک اکھاڑ کر لٹوری لال کی نعش نکال لی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے سب انسپکٹر این پی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے ایک ڈرائیور اور مزدور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دبئی کے نوجوان شہزادے کی موت کی کیا وجہ بنی؟برطانوی اخبار نے شرمناک دعویٰ کر دیا،ہنگامہ برپا کر دیا

مزید : ڈیلی بائیٹس