میر ا پاسپورٹ معطل کرکے بھارت نے بو کھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے :سید علی گیلانی

میر ا پاسپورٹ معطل کرکے بھارت نے بو کھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے :سید علی گیلانی
میر ا پاسپورٹ معطل کرکے بھارت نے بو کھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے :سید علی گیلانی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے پاسپورٹ معطل کرنے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے ۔نواز شریف اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر جرت مندانہ انداز میں اٹھائیں ۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کا کہ مجھے امریکہ میں او آئی سی کے اجلاس میں جانے سے روکنے کے لیے بھارت نے پاسپورٹ معطل کیا ہے کیو نکہ بھارت کو خوف ہے کہ کہیں بھارتی جمہوریت کے دعوﺅں کی قلعی نہ کھل جائے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں جرت مندانہ طریقے سے اٹھائیں تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے ظالمانہ رویے کا پتہ چلے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے حریت رہنماﺅں کے خلاف مقدمے ،پابندیاں اور گرفتاریاں بھارت کے بھیانک کردار کو چھپا نہیں سکتے ۔عالمی برداری بھارت کے ظالمانہ رویے کا نوٹس لے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...