نوجوان پاکستانی ماڈل نے برطانیہ میں خودکشی کر لی، وجہ ایسی افسوسناک کہ آپ کو بھی دکھی کر دے گی

نوجوان پاکستانی ماڈل نے برطانیہ میں خودکشی کر لی، وجہ ایسی افسوسناک کہ آپ کو ...
نوجوان پاکستانی ماڈل نے برطانیہ میں خودکشی کر لی، وجہ ایسی افسوسناک کہ آپ کو بھی دکھی کر دے گی

  



مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) ”دیسی“ لوگ بہتر مستقبل کے لیے ولایت تو جا بستے ہیں، اپنا پہناوا اور رہن سہن بھی ولایتی لوگوں جیسا بنا لیتے ہیں لیکن ذہنی طور پر کبھی ولایتی نہیں بن پاتے۔ خصوصاًجب معاملہ گھر کی بیٹی کا ہو تو ان کی مشرقیت عود کر سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر ولایت کے ان دیسی خاندانوں کے حوالے سے بہت افسوسناک خبریں سنتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر مانچسٹر سے آئی ہے جہاںوالدین نے 24سالہ نادیہ مہناز کو اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے پر مجبور کیا اور اس نے دل گرفتہ ہو کرپھندے سے جھول کر زندگی ہی ختم کر لی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

نادیہ مہناز ویڈنگ پلانر کا کاروبار کر رہی تھی اور ساتھ ہی بطور ماڈلنگ اپنا کیریئر شروع کر رکھا تھا۔ نادیہ ایک سابق آرمی کیڈٹ تھی اور پولیس میں جانا چاہتی تھی لیکن پھر اس نے ماڈلنگ شروع کر دی۔ اس نے 16سال کی عمر میں ہی گھر چھوڑ دیا اور الگ رہنے لگی۔ اس دوران 25اگست 2010ءکو اس کی ملاقات عمر رسول نامی مسلمان لڑکے سے ہوئی اور دونوں نے 2011ءمیں ایک باقاعدہ تقریب میں نکاح کرلیا جسے نادیہ کے والدین نے قبول نہ کیا۔ان کی اس شادی کو انگریزی قانون نے بھی تسلیم نہ کیا۔ نادیہ اور عمر رسول کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اس شادی کے قانوناً تسلیم نہ ہونے پر والد60سالہ صابر حسین، 55سالہ والدہ رخسانہ کوثر اور بہن بھائی اس پر اپنی مرضی سے شادی کرنے پر دباﺅ ڈالنے لگے۔

دبئی کے نوجوان شہزادے کی موت کی کیا وجہ بنی؟برطانوی اخبار نے شرمناک دعویٰ کر دیا،ہنگامہ برپا کر دیا

نادیہ نے عدالت میں بھی ایک درخواست دی کہ”میرے والدین کو زبردستی میری شادی کرنے سے روکا جائے۔“ہر طرف سے مایوس ہونے پر 5ماہ قبل نادیہ مہناز نے خودکشی کر لی۔ عدالت میں نادیہ کے کزن نے بتایا کہ خودکشی سے قتل نادیہ اکثر پریشان رہتی تھی جس کی وجہ اس کے خاندان کا شادی کے لیے دباﺅ تھا۔ دوسری طرف والدین نے پہلے تو نادیہ پر دباﺅ ڈالنے سے ہی انکار کر دیا لیکن مزید تفتیش کے بعد انہوں نے قبول کر لیا کہ وہ نادیہ کو اپنی پسند سے شادی کرنے پر مجبور کرتے رہے لیکن ساتھ ہی ایک اور الزام بھی عائد کر دیا کہ نادیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ کسی نے اسے قتل کیا ہے اور انہوں نے نادیہ کے شوہر عمر رسول پر شبے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسول اور نادیہ میں شادی کے بعد اکثر جھگڑا رہتا تھا اور اس وجہ سے پریشان رہتی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...