”6 ماہ میں 85 مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون“

”6 ماہ میں 85 مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون“
”6 ماہ میں 85 مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون“

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور پاکستان میں جہاں اور بہت سی قدریں مماثل ہیں وہیں کرپشن بھی دونوں ملکوں کا خاصا ہے۔ دونوں ملکوں کے سرکاری محکموں میں گنتی کے چند اہلکاروں کو چھوڑ کر آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ سرکاری اہلکار کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کرتے اور شہریوں اور ملکی خزانے کو لوٹتے ہیں لیکن بھارتی ریاست آسام کی اس مڈوائف(دایا) نے کرپشن کا ایسا طریقہ ایجاد کیا کہ سب کو ہلا کے رکھ دیا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

ریاست آسام کی حکومت نے ایک سکیم شروع کر رکھی ہے جس میں حاملہ ہونے والی سرکاری ملازمین کو امدادی رقم دی جاتی ہے۔ اس للی بیگم مجومدار نامی مڈ وائف نے 6ماہ میں 85مرتبہ حاملہ ہونے کا ڈرامہ رچا کر آسام سرکار کو ٹھیک ٹھاک چونا لگا دیا۔ اس کا پول اس وقت کھلا جب آڈٹ میں کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آڈٹ ٹیم یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ایک ہی خاتون 6ماہ میں 85مرتبہ حاملہ کیسے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 155ایسی خواتین کا انکشاف ہوا جنہوں نے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرکے رقم وصول کی۔

”تمہارا باپ دراصل تمہارا۔۔۔“ خاتون کو ماں نے خط میں ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ زندہ رہنا مشکل ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...