مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے :وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے :وزیر اعظم
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے :وزیر اعظم

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسا ئل کی بنیادی وجہ ہے اس لیے دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ دونوںملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں ۔اقوام متحدہ میں بہت سے اہم مسائل پر بات کریں گے۔خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائے ہیں جس کے اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نواز شریف مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اس لیے پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل پر ٹھوس بات چیت ہو۔جتنی تیزی سے مسئلہ کشمیر حل کریں گے اتنی تیزی سے ہی دونوں ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہو نگے ۔مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی قسم کی بد امنی نہیں چاہتا اس لیے دانشمندی سے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے نتائج دنیا کے سامنے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن پیدا کنے کی کوششیں جاری ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کو خوشحال بنانا ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...