عازمین حج لو لگنے کا خطرہ بڑھانے والی ادویات کے استعمال سے گریز کریں: سعودی وزارت صحت

عازمین حج لو لگنے کا خطرہ بڑھانے والی ادویات کے استعمال سے گریز کریں: سعودی ...
عازمین حج لو لگنے کا خطرہ بڑھانے والی ادویات کے استعمال سے گریز کریں: سعودی وزارت صحت

  



جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ لو لگنے کا خطرہ بڑھانے والی دوائیں ہرگز استعمال نہ کریں۔ کئی دوائیں ایسی ہیں کہ جن کے استعمال حج کے دوران لو لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ دوا سازی امور کی ماہر نورہ الجہنی کے مطابق امسال لو لگنے کے خطرات زیادہ ہیں، حاجیوں خصوصاً معمر افراد کو سب سے زیادہ صحت کے حوالے جو مسئلہ پیش آسکتا ہے۔وہ لو لگنے کا ہوگا، اسی طرح دیرینہ امراض میں مبتلا، افراد دھوپ میں چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب رطوبت بڑھی ہوئی ہو تب براہ راست دھوپ لگنے والی جگہوں پر ہرگز نہ جائیں کیونکہ اگر اس کی پابندی نہ کی گئی تو جسم 36 اور 37.5 سینٹی گریڈ کے درمیان معمول کا درجہ حرارت برقرار نہ رکھ سکے گا۔ الجہنی نے خبردار کیا کہ اعصابی نظام کی حفاظت بھی اشد ضروری ہے کیونکہ اگر اعصابی نظام میں گڑبڑ پیدا ہوگی تو اس سے جسم کا درجہ حرارات 40 سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے گا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

ایسا ہونے پر سر میں درد ہوگا، چکر آئیگا، الٹی کی کیفیت پیدا ہوگی، شدید تھکاوٹ اور پیاس ستائے گی۔ عضلات میں تشنج پیدا ہوگا۔ نبض تیز چلنے لگے گی پھر شروع میں پسینہ شدت سے آئے گا اس کے اور جلد خشک اور گرم ہوجائے گی، کبھی کبھی صورتحال زیادہ شدت اختیار کرجاتی ہے تو ایسی صورت میں دھوپ سے متاثرہ انسان اول فول لگنے لگتا ہے۔ ہوش و حواس کھونے لگتا ہے، جس کے اہم اعضاءفیل ہوجاتے ہیں اور موت واقع ہوجاتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...