عازمین حج کی سہولت کیلئے حرم شریف کے 210 دروازے کھول دیئے گئے

عازمین حج کی سہولت کیلئے حرم شریف کے 210 دروازے کھول دیئے گئے
عازمین حج کی سہولت کیلئے حرم شریف کے 210 دروازے کھول دیئے گئے

  



مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) عازمین حج کی سہولت کے لئے ادارہ امور حرمین نے حرم شریف کے 210 دروازوں کو کھول دیا ہے جبکہ حرم شریف آنے والوں کی سہولت کے لئے 14 سو افراد کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو حجاج کرام کی رہنمائی کریں گے تاکہ حجاج کو کسی قسم دشواری کا سامنا نہ ہو۔

حرم شریف کے دروازوں پر ڈیجیٹل سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں جن پر واضح طور پر مختلف زبانوں میں ہدایات آتی رہتی ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حرم شریف کے اندر رش ہے یا نہیں اگر اندر جگہ نہیں تو ڈیجیٹل سکرین پر داخلہ منع کا نشان اور عبارت آجاتی ہے۔ جس سے لوگوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس دروازہ پر اژدھام زیادہ ہے، اس لئے وہاں سے داخل نہ ہوں۔ حرم شریف میں داخلے کے لئے مخصوص افراد کے لئے 23 دروازے مختص کئے گئے ہیں۔

یہاں اضافی اہکاروں کو بھی متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ ان افراد کی بہتر طور پر رہنمائی کرسکیں۔ حرم شریف کی بالائی منزل پر جانے کے لئے 14 اسکیلیٹرز بھی کام کررہی ہیں۔ زائرین کا بھی فرض ہے کہ وہ راستوںکو خالی رکھیں تاکہ راستہ بند نہ ہو جس سے دشواری کا سامان ہو۔

مزید : بین الاقوامی


loading...