کیا یہ آدمی اپنی مرضی سے اس حال تک پہنچ گیا؟ تصویر کے پیچھے چھپی ایسی حقیقت کہ جان کر ہنسی روکنا مشکل

کیا یہ آدمی اپنی مرضی سے اس حال تک پہنچ گیا؟ تصویر کے پیچھے چھپی ایسی حقیقت کہ ...
کیا یہ آدمی اپنی مرضی سے اس حال تک پہنچ گیا؟ تصویر کے پیچھے چھپی ایسی حقیقت کہ جان کر ہنسی روکنا مشکل

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) غریب اور پسماندہ ممالک سے امریکا جانے کے خواہشمند اس کوشش میں حیرت انگیز و افسوسناک اقدامات کرتے نظر آتے ہیں، کوئی کشتی میں بیٹھ کرسمندر کا خطرناک سفر کرتا ہے تو کوئی کنٹینروں میں بند ہوکر امریکا پہنچنے کی کوشش کرتاہے، مگر میکسیکو سے بارڈر کراس کرکے امریکا میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص نے تو ہرحد ہی پھلانگ لی اور ایسا حربہ استعمال کر ڈالا کہ جس کی آج سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

اس عجیب و غریب واقعے کا انکشاف امریکن بارڈر حکام کی طرف سے جاری کی گئی ایک تصویر سے ہوا ہے جس میں ایک شخص گاڑی کی سیٹ کے اندر سے سرنکالے ہوئے نظر آتا ہے۔ بارڈر اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو سیٹ کے اندر سی دیاگیا تھا تاکہ اہلکاروں کو اس کی موجودگی محسوس نہ ہو اور یہ سرحد پار کرکے امریکا میں داخل ہوجائے۔ سرحدی اہلکاروں کو جب سیٹ کی حالت پر شک گزرا تو اس کی جانچ کی گئی اور حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اس کے اندر زندہ آدمی سلا ہوا تھا۔ ویب سائٹ msn.com کے مطابق اس منچلے کا نام اریک آگیلار کا نچولا ہے اور اسے میکسیکو اور امریکا کے بارڈر پر 2001ءمیں گرفتار کیا گیا۔

”تمہارا باپ دراصل تمہارا۔۔۔“ خاتون کو ماں نے خط میں ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ زندہ رہنا مشکل ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...