حضرت سلطان باہو ،گدی نشینی کا تنازع، سپریم کورٹ نے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی

حضرت سلطان باہو ،گدی نشینی کا تنازع، سپریم کورٹ نے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی
حضرت سلطان باہو ،گدی نشینی کا تنازع، سپریم کورٹ نے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری ،مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید اور مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال پر مشتمل بنچ نے لاہور ہائیکورٹ اور سول عدالتوں کو حضرت سلطان باہوکے مزارکی سجادہ نشینی کے تنازعات سے متعلق تمام درخواستیںبھی جلد از جلد نمٹانے کاحکم دیتے ہوئے مزار شریف کے انتظامی امور کی عارضی انجام دہی کے لئے سیشن جج کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں سجادہ نشینی کے دعویداروں منیب سلطان، نجیب سلطان اور صاحبزادہ سلطان حمیدکوبھی شامل کیا گیاہے۔ فاضل بنچ نے حضرت سلطان باہو کے مزار شریف کی سجادہ نشینی کے تنازع سے متعلق اپیلوں پر سماعت شروع کی تو صاحبزادہ سلطان حمید، منیب سلطان اور نجیب سلطان کے وکلاءنے بنچ کو بتایا کہ تینوں فریقین کے درمیان مزار شریف کی سجادہ نشینی کاتنازع 2001ءسے چل رہا ہے جس کی وجہ سے خانقاہ کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، انتظامی امور کی دیکھ بھال کیلئے انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی آ گیا، سجادہ نشینی کے تنازع سے متعلق سول عدالتوں اور لاہور ہائیکورٹ میں بھی معاملات زیر سماعت ہیں ، فاضل بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سیشن جج جھنگ کی سربراہی میں پانچ رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف کمیٹی کے سیکرٹری جبکہ منیب سلطان ، نجیب سلطان اور صاحبزادہ سلطان حمید کو کمیٹی کے ممبرہوں گے ، سپریم کورٹ کے حکم پر یہ کمیٹی سول عدالتوں میں زیر التواءسجادہ نشینی کے تنازع سے متعلق کیسوں کے حتمی فیصلے تک حضرت سلطان باہو مزار کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کرے گی ، سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ اور سول عدالتوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ جلدازجلد سجادہ نشینی کے تنازعات سے متعلق کیسوں کا فیصلہ کیاجائے

مزید : لاہور


loading...