چیئرمین متروکہ وقف املاک کو بھرتیوں کا اختیار نہیں ،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

چیئرمین متروکہ وقف املاک کو بھرتیوں کا اختیار نہیں ،ہائی کورٹ نے جواب مانگ ...
چیئرمین متروکہ وقف املاک کو بھرتیوں کا اختیار نہیں ،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کے اختیارات کے خلاف درخواست پر چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق اور بورڈ آف گورنرز سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری ارشد چودھری نے ڈاکٹر عبدالباسط کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کو صرف علامتی اختیارات ہیں اور اصل اختیارات بورڈ آف گورنرز کو حاصل ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین متروکہ وقف صدیق الفاروق اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں اور بورڈ میں نئی تقرریاں بھی کر رہے ہیں ،عدالت صدیق الفاروق کے اختیارات کو محدود کرتے ہوئے انہیں بورڈ میں نئی تقرریوں سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کے اختیارات کے خلاف درخواست پر چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق اور بورڈ آف گورنرز سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور


loading...