تم پیچھے ہٹ جاﺅ! دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، بات کر کے مشکل میں پھنس گیا

تم پیچھے ہٹ جاﺅ! دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، بات ...
تم پیچھے ہٹ جاﺅ! دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، بات کر کے مشکل میں پھنس گیا

  



کھٹمنڈو (نیوز ڈیسک) بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کا شوق تو رکھتا ہے لیکن اس دفعہ نیپال کے معاملات میں دخل اندازی کرنے پر اسے ساری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ نیپال میں نئے آئین کی منظوری کے بعد کچھ پارٹیوں کی طرف سے احتجاج کا اعلان کیا گیا اور خصوصاً بھارتی سرحد کے ساتھ واقعہ علاقوں میں مدھیسی اور تھارس کمیونٹی کے لوگ سخت احتجاج کررہے ہیں۔ بھارت نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نیپال کو مشورہ دے ڈالا کہ وہ اپنے معاملات پر غور کرے اور تشدد پر قابو پانے کیلئے وسیع البنیاد آئین سازی کی کوشش کرے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

نیپالی عوام نے اس بیان کے بعد اندرونی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رخ بھارت کی طرف کرلیا اور اسے اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر خوب سنائیں۔ انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ #BackoffIndia کے ذریعے بھارت کی مذمت کی جارہی ہے اور اب نیپالی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے انٹرنیٹ صارفین بھارت کی مذمت کررہے ہیں۔ یہ ہیش ٹیگ ہزاروں مرتبہ ری ٹویٹ ہوچکا ہے اور فیس بک پر بھی بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قربت کے لمحات میں لڑکی نے ایک لفظ ایسا کہہ دیا کہ آدمی نے انتڑیاں ادھیڑ ڈالیں، جان لے لی

واضح رہے کہ اس سے پہلے نیپال میں زلزلے کے موقع پر بھی بھارتی میڈیا نے نیپالی عوام کی مظلومیت کی انتہائی قابل اعتراض کوریج کی جس پر نیپالی عوام نے بھارتی میڈیا کو اپنے ملک سے نکالنے کیلئے ایک بھرپور مہم کا آغاز کردیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...