بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
 بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  



لاہور (نامہ نگار )بچیوں کا خرچہ دینے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 3اکتوبر کو اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز سول جج عظمیٰ تبسم نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود دو بچیوں کے اخراجات ادا نہیں کئے جارہے ہیںجس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 3اکتوبر کوطارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

مزید : لاہور


loading...