جج کے جعلی دستخط کرکے وکیل کے منشی نے ڈکیتی کے 2ملزم رہا کرالئے ، خود گرفتار ہوگیا

جج کے جعلی دستخط کرکے وکیل کے منشی نے ڈکیتی کے 2ملزم رہا کرالئے ، خود گرفتار ...
جج کے جعلی دستخط کرکے وکیل کے منشی نے ڈکیتی کے 2ملزم رہا کرالئے ، خود گرفتار ہوگیا

  



لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج کے جعلی دستخط سے ڈکیتی کے ملزمان کیمپ جیل سے رہا کرانے والے ملزم عبدالوحید کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری سے متعلق چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔سیشن کورٹ سے جعلی روبکار اور ضمانت پر ڈکیتی کے دو ملزمان کو رہا کرانے والا ملزم عبدالوحیدمقامی وکیل کے پاس بطور منشی کام کرتا ہے، سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے منشی کو درخواست گزار وکیل تیمورطاہرکھرل کی وساطت سے فون کرکے بلایا اور کہا کہ جیل سے مزید دو ملزمان کو رہا کروانا ہے، جیسے ہی منشی عبدالوحید وکیل سے ملنے آیا ،اسے پکڑ کر سیشن جج کے سامنے پیش کردیا گیا۔عبدالوحید کے خلاف تیمورطاہرکھرل ایڈووکیٹ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ملزم نے ایڈیشل سیشن جج گلزاراحمد اور ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کے جعلی دستخط کرکے ڈکیتی کے دو ملزمان امجد اور ناصر کی رہائی کی روبکار انگریزی برانچ میں بھجوائی اور اس طرح دو ملزمان کیمپ جیل سے رہا ہو گئے۔جیل میں قید دیگر دو ملزمان کے والد دوست محمد نے بھی اپنے لڑکوں کو رہا کرانے کے لیے وکیل سے رابطہ کیاتو جعل سازی کا علم ہوا۔

مزید : لاہور


loading...