تیار ہو جاﺅ! ایپل سے متعلق یہ معمہ آپ حل کر لیں تو 10 کروڑ روپے کے مالک بن سکتے ہیں

تیار ہو جاﺅ! ایپل سے متعلق یہ معمہ آپ حل کر لیں تو 10 کروڑ روپے کے مالک بن سکتے ...
تیار ہو جاﺅ! ایپل سے متعلق یہ معمہ آپ حل کر لیں تو 10 کروڑ روپے کے مالک بن سکتے ہیں

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں یہ بات ہمیشہ سے مشہور رہی ہے کہ اسے ہیک کرنا بہت ہی مشکل ہے، اگرچہ اسے ہیک کرنے کی کئی دفعہ کوششیں ہوئیں لیکن کبھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس روایت کو توڑنے کیلئے ایک ہیکنگ کمپنی کے سربراہ کی طرف سے حیران کن پیشکش کی گئی ہے کہ جو بھی آئی فون اور آئی پیڈ کے ios آپریٹنگ سسٹم کو ریموٹلی ہیک کرے گا اسے 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام دیا جائے گا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

یہ پیشکش زروڈیم کمپنی کے بانی اور سربراہ چاﺅ کی طرف سے کی گئی ہے اور اسے "ios9BugBounty" کا نام دیا گیا ہے۔ چاﺅ اس سے پہلے کئی دفعہ بڑے پیانے پر ہیکنگ کرچکے ہیں اور وہ zero days کہلانے والے ہیکنگ کے گُر امریکی خفیہ ایجنسی NSA اور حتیٰ کہ نیٹو کو بھی فروخت کرچکے ہیں، البتہ ان کی طرف سے یا کسی کی بھی طرف سے ایپل کے ios کی قابل ذکر ہیکنگ کبھی نہیں کی گئی۔ اس پیشکش کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ios کو بھی کوئی بڑا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

دبئی کے نوجوان شہزادے کی موت کی کیا وجہ بنی؟برطانوی اخبار نے شرمناک دعویٰ کر دیا،ہنگامہ برپا کر دیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...