پاکستان اور نائیجیریا میں جے ایف 17 تھنڈر کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، برطانوی جریدہ

پاکستان اور نائیجیریا میں جے ایف 17 تھنڈر کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، ...
پاکستان اور نائیجیریا میں جے ایف 17 تھنڈر کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، برطانوی جریدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی دفاعی جریدے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، اور رواں برس نومبر میں اس سلسلے میں کراچی میںایک معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی دفاعی جر یدے IHS Janes نے پاکستان کی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نائیجیریا نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت وہ پاکستان اور چین کے مشترکہ تیار کردہ کثیر جہتی جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر حاصل کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان طیاروں کی فروخت کے معاہدہ کو نومبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستانی دفاعی حکام جنوبی افریقا میں ایک دفاعی نمائش افریقہ ایئرواسپیس اینڈ ڈیفنس میں شرکت کے لئے وہاں موجود ہیں، یہ نمائش 14 سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔نائجیریا کتنے طیاروں کا آرڈر دے گا؟ حکام نے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا ، تاہم اس کا اعلان نومبر میں کراچی میں منعقد ’آئیڈیاز‘ میں متوقع ہے۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کرنے سے بھی انکار دیا کہ جے ایف تھنڈر کا پہلا برآمدی آپریٹر نائجیریا ہوگا جیسا کہ میانمار نے چین سے طیارے لینے کا آرڈر دے دیا ہے۔نائجیریا کی طرف سے پہلی بار پاکستان اور چین سے جے ایف تھنڈر لینے کا ذکر جنوری میں بجٹ میں مختص رقم سے سامنے آیا جس میں تین جے ایف تھنڈر اور دس سپر مشاق ٹرینر لینے کی تصدیق کی گئی۔

مزید :

کراچی -