ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالا اسلحہ بھارت سے آیا: بنگلہ دیشی حکام کا انکشاف

ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالا اسلحہ بھارت سے آیا: بنگلہ دیشی حکام ...
ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالا اسلحہ بھارت سے آیا: بنگلہ دیشی حکام کا انکشاف

  


ڈھاکہ (صباح نیوز) بنگلہ دیش میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھارت سے لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے چیف ایڈیشنل کمشنر منیر الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھاکہ میں گلش اور شولا کیہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھارت سے ملحقہ سرحد سے بنگلہ دیش میں آیا جبکہ رقم ہنڈی کے ذریعے لائی گئی لیکن اس بات کی تحقیقات ابھی جاری ہے یہ رقم کس بنگلہ دیشی شہری نے بیرون ملک سے بھیجی یا یہ رقم بنگلہ دیش کے اندر سے ہی بھیجی گئی۔ جس شخص نے رقم وصول کی اس کا پتہ چلا لیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں دہشت گردوں کو ایک بار میں چودہ لاکھ ٹکہ کی رقم بھجوائی گئی اور یہ رقم اسلحہ کی خریداری کے لیے استعمال ہوئی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...