پاکستان کی ترکی کو سپرمشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

پاکستان کی ترکی کو سپرمشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش
پاکستان کی ترکی کو سپرمشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان نے ترکی کو سپر مشاق طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دفاع کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے ،باہمی دلچسپی، انتہا پسندی، دہشت گردی اور سرحد پار پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امورزیر غور آئے۔دونوں ممالک نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ضرب عضب اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پیشکش کی کہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تربیت کے لئے ٹرینر 37ائیر کرافٹ مفت فراہم کرنے پر ترکی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور ترکی کو 2017میں منعقد ہونے والی مشق امن 17اور دفاعی نمائش آئیڈیاز 2017میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔

مزید :

اسلام آباد -