انتہائی معمولی چیزوں نے امریکہ میں کئی سکول بند کروادئیے

انتہائی معمولی چیزوں نے امریکہ میں کئی سکول بند کروادئیے
انتہائی معمولی چیزوں نے امریکہ میں کئی سکول بند کروادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باعث اہل مغرب اس قدر خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک انتہائی معمولی پوسٹ نے امریکی ریاست الباما میں کئی سکول بند کروا دیئے ہیں۔ ویب سائٹ al.com کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا گیا کہ برمنگھم کے علاقے کے سکولوں میں کل مسخرے آئیں گے۔ طالب علموں نے یہ پوسٹ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر آج برمنگھم کے کئی سکولوں میں چھٹی کر دی گئی۔ پولیس آفیسر جیمز لیوس کا کہنا تھا کہ ”اس پوسٹ میں کوئی دھمکی آمیز بات نہیں تھی تاہم شیڈز ویلی ہائی سکول سمیت دیگر سکولوں کی انتظامیہ نے خوفزدہ ہو کر چھٹی کا اعلان کر دیا۔“

برقع پوش مسلمان خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو چہرہ دکھائیں‘ عوامی مقامات پر پردہ نہ کریں فلپائنی صدر کی بیٹی سارہ کا انوکھا فرمان
جیمز لیوس کے مطابق ہولی فیملی کرسٹو رے ہائی سکول کو ایک فون کال بھی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آج سکول میں بچوں کی تفریح طبع کے لیے مسخرے آئیں گے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسی نوعیت کی چھوٹی چھوٹی افواہوں پر امریکہ میں، بالخصوص الباما ریاست میں کئی بار سکول بند کیے جا چکے ہیں، جن میں الباما کے دارالحکومت منٹگمری کے کئی معروف سکول بھی شامل ہیں۔ پولیس آفیسر مشعیل میگینا کا کہنا تھا کہ ”آج جن سکولوں میں مسخرے آنے کی پوسٹ شیئر کی گئی ہے وہاں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی شہر میں بھی سکولوں کے پاس پولیس گشت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ الباما میں مسخروں کے نام پر کافی عرصے سے سکولوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے سکولوں کی انتظامیہ میں اس حوالے سے خوف کی فضاءپائی جاتی ہے۔