مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں

25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے ۔

1906 تا 1913 ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے ۔

1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ’’ اخبار مدینہ ‘‘ سے کیا ۔

1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔

1925 ء میں ’’ الجمعیۃ ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی ۔

1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ ترجمان القرآن ‘‘ کا اجرا کیا ۔

26 ؍اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔

11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی ۔

1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا ۔

1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔

1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان ( پی ڈی ایم) کی تشکیل کی ۔

1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا ۔

1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی ۔

1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے ۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میں انتقال فرما گئے ۔

( از : شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان )

مزید : ایڈیشن 1


loading...