شوبز کو خیرباد کہنے کے ایک سال بعد بھی پریسہ کوٹی وی ڈراموں کی پیشکش

شوبز کو خیرباد کہنے کے ایک سال بعد بھی پریسہ کوٹی وی ڈراموں کی پیشکش
 شوبز کو خیرباد کہنے کے ایک سال بعد بھی پریسہ کوٹی وی ڈراموں کی پیشکش

  


لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کو خیرباد کہنے کے ایک سال بعد بھی معروف اداکارہ و ماڈل پریسہ کوٹی وی ڈراموں کی پیشکش ہورہی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پریسہ کو حال ہی میں سید فیصل بخاری کے سوپ ’’کیسی خوشی لے آیا چاند‘‘میں ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے اس آفر کو قبول کرنے سے معذرت کرلی۔اداکارہ اور ماڈل کا کہنا ہے کہ میں نے شادی کے بعدشوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ایک لڑکی کو شادی کے بعد اپنا تمام تر وقت شوہر اور بچوں کو دینا چاہیے ۔میں انتہائی خوشگوار زندگی گذار ررہی ہوں مجھے ایک بہت پیار کرنے والا اور پر خلوص شریک حیات ملا ہے جس نے مجھے زندگی کی ہر وہ خوشی دی ہے جس کی میں خواہش رکھتی تھی ۔موجودہ ھالات میں شوبز میں دوبارہ قدم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔

میں پریسہ کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق تھا۔میں نے اپنے فنّی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کیں اور اچھے وقت پر شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...