میری پسندیدہ خوراک کریلا ہے‘ کرینہ کپور

میری پسندیدہ خوراک کریلا ہے‘ کرینہ کپور
 میری پسندیدہ خوراک کریلا ہے‘ کرینہ کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد ماں کے رتبہ پر فائز ہونے والی ہیں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل وہ کیا کھا رہی ہیں؟ایک عام خیال یہ تھا کہ وہ میٹھے کا استعمال زیادہ کر رہی ہوں گی اور مختلف اقسام کے بدیسی پکوانوں کا استعمال کر رہی ہوں گی۔ مگر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بتا کر حیران کردیا کہ ان کی پسندیدہ خوارک کریلا ہے۔بقول ان کے انہیں کریلے کا کڑوا ذائقہ بہت پسند ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ کریلا آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے لہٰذا وہ کریلے کی بے حد شوقین ہیں۔یہی نہیں کرینہ کو دیگر سبزیاں کھانا بھی بے حد پسند ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ آنے سے قبل انہوں نے دوپہر کے کھانے میں لوکی مٹر تناول کیا تھا۔کرینہ نے بتایا کہ انہیں بھارت کے مقامی طور پر تیار ہونے والے میٹھے جیسے سوجی کے پیڑے اور بیسن کے لڈو وغیرہ بہت پسند ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کومشورہ دیا کہ وہ اپنے کھانوں میں سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور ایکتا کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا حصہ تھیں جس میں ان کے ساتھ سونم کپور بھی فلم میں اداکاری کر رہی تھیں تاہم کرینہ نے اپنی صحت کے باعث فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب وہ اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -