فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پیرس میں ملاقات

فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پیرس میں ملاقات

لاہور ( فلم رپورٹر ) پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے ہونے والی ملاقات کے بعد وفاقی وزیراسحاق ڈاراورسٹیٹ منسٹرڈاکٹرمفتاح اسماعیل اوردیگرکی پیرس میں اہم شخصیات سے ملاقات کروانے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعلقات کومستحکم بنانے کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ پرزوردینا تھا۔ اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیراسحاق ڈار اورڈاکٹرمفتاح اسماعیل کے علاوہ فرانس میں تعینات پاکستانی سفیرمعین الحق، پاکستان میں تعینات سفیر ڈیڈئیراوٹیروی اولا اوران کی اہلیہ مارٹینے ڈورنس موجود تھیں۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں معاملات کوطے کرنے کیلئے بات چیت ہوئی ۔ جب اس سلسلہ میں محمودبھٹی سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے حالیہ دورے کے دوران مجھے ٹاسک دیا تھا کہ فرانس کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی جائے ، جس کے تحت میں نے فرانس میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس دوران اہم معاملات پربات کی گئی لیکن اس میں سب سے زیادہ ضروری ایشوفرانس کے کاروباری طبقے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ ملاقات کے مثبت نتائج آنے والے دنوں سب کے سامنے ہونگے۔ کیونکہ میں پاکستان کے نمائندہ کی حیثیت سے ہمیشہ ہی فرانس کے کاروباری طبقے کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بات کرتا ہوں اوراس سلسلہ میں ، میں نے پہلے خود یہاں سرمایہ کاری کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب لوگ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری بارے سوچنے لگے ہیں۔

اوراس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

مزید : کلچر


loading...