محرم جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائنگے،ڈی سی او

محرم جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائنگے،ڈی سی او

لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہرمیں محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہو نے والی مجالس اور نکا لے جا نے والے جلوسوں کی سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کر نے کے حوالے سے تمام وسائل برؤے کار لا ئے گی ۔ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار آج ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں منعقدہ ایک اجلاس سے کیا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ،قانون نافذ کر نے والے اداروں اور اہل تشیع رہنما ؤں تو قیر بابا،خواجہ بشارت حسین،آغا عباس کا ظمی،آغا شاہ حسین قزلباش،علا مہ مشتاق حسین جعفری،علی عمران علوی، ذوالفقار حیدر نقوی، علی رضا اور دیگر نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن و امان کو برقراررکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تا کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔انہوں نے تما م ٹی ایم اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤن میں لا ئٹنگ،پیچ ورک،مین ہول کورز ،ٹریفک ، پارکنگ ،بجلی کی لٹکتی تا روں جیسے انتظامات کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے لا ئسنس ہو لڈرز سے رابطہ میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی وال چا کنگ اور بینرز لگانے کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...