ماضی اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے،رانا ارشد

ماضی اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے،رانا ارشد

لاہور (جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و کلچر الحاج رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ۔باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی ورکروں کی طرف سے د ئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خا ن ا پنے غیر ملکی آقاؤں کے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔لاہور کی احتساب ریلی کو عوام نے جس طرح سے مسترد کیا وہ ان کے سیاسی کیریئر پر ایک دھبہ بن گئی ہے۔وہ اپنی اس خفگی کو مٹانے کے لئے اب رائے ونڈ مارچ کرنے کا راگ الاپ رہے ہیں جس کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دینا ہے۔عوام جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...