(ن) لیگ نے سیاست میں ڈنڈے سوٹے متعارف کرائے،فرخ مون

(ن) لیگ نے سیاست میں ڈنڈے سوٹے متعارف کرائے،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اپنے آپ کوملک کی سب سے بڑی جماعت کا دعویٰ کرنے والی (ن) لیگ کی اڈہ پلاٹ سے نکالی جانے والی ڈنڈا بردارریلی بری طرح ناکام ہوئی ،ریلی میں 50 ڈینگی ملازمین ،50 پٹواری اور50 گلوبٹ شریک تھے ،ریلی میں سرعام اسلحے کی نمائش کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اورپنجاب پولیس نے آنکھیں بند کررکھی تھی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ لاہورکے شہریوں نے سیاست میں ڈنڈے ،سوٹے ،گنڈاسے متعارف کرانے والی ڈنڈا لیگ کومسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈنڈا لیگ کیساتھ نہیں بلکہ تحریک انصاف کیساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اصل ریلی 30 ستمبرکوہوگی جس میں ڈینگی ملازمین ،پٹواری نہیں بلکہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرہوگا جو(ن) لیگ کی جعلی جانثارفورس کوبہا لے جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...