حضرت عثمان غنیؓ اسلامی تاریخ کی بے مثال شخصیت ہیں،علامہ ریاض

حضرت عثمان غنیؓ اسلامی تاریخ کی بے مثال شخصیت ہیں،علامہ ریاض

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی اسلامی تاریخ کی بے مثال شخصیت ہیں۔ دربار رسالت سے حضرت عثمان غنی کو جنتی ہونے کی بشارت عطاء ہوئی ہے۔ آپؓکے دور خلافت میں 44لاکھ مربع میل پر اسلامی خلافت کا پرچم بلند ہوا ۔ حضرت عثمان غنی کو دامادِ رسول ہونے کاشرف بھی حاصل ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں حضرت سیدنا عثمان غنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنی نے دین اسلام کیلئے اپنا مال بے دریغ خرچ کیا۔ آپ جامع القرآن کے لقب سے بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ حضرت عثمان غنی 12سال تک امت مسلمہ ک خلیفہ رہے اورکئی ممالک فتح کرکے سلطنت اسلامیہ میں شامل کئے۔ حضرت سیدنا عثمان غنی پیکر صبر و رضا اور پیکر شرم و حیا تھے۔ حضور نبی کریم نے حضرت عثمان غنی کو جنت میں اپنا رفیق قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...