رائے ونڈ مار چ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

رائے ونڈ مار چ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کئے جانے والے سروے حکمرانوں کی مقبولیت میں نمایاں کمی ظاہر کررہے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ حکمران خود کو اقتدارسے الگ کرلیں، رائے ونڈ مار چ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

،عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا، کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ، تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ،دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری قوت سے نہیں اٹھایا گیا، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے اور اب رائے ونڈ میں جلسہ کریں گے ،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...