اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،ہارون خواجہ

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،ہارون خواجہ
 اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،ہارون خواجہ

  


لاہور(پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے اس امر پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے اور حکومت پاکستان کے متعلقہ محکمے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ومشکلات حل کرانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتے اور ان لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کو بے سہارا چھوڑ رکھا ہے جو دن رات محنت کرکے اربوں روپے کا زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ ہارون خواجہ نے چوہدری محمد اشرف دھوتھڑصدر پی ایف ایم مڈل ایسٹ ریجن کی سفارشات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے حکومت پاکستان خصوصا وزارت خار جہ اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اس ضمن میں بلا تاخیر ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ان کی اس شکایت کو دور کیا جائے کہ پاکستانی سفارت خانوں کے عملے کا رویہ درشت اور بد تمیزی پر مبنی ہوتا ہے اوروہ لاتعلقی کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ چئیر مین پی ایف ایم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی متعدد مسائل سے دوچارہیں ان کی تنخواہوں کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کے علاوہ انہیں طبی امداد بھی فراہم کی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...