حضرت عثمان غنیؓ شرم وحیا کے پیکر اور سخاوت میں اپنی مثال آپ تھے،سید عطاء المہیمن

حضرت عثمان غنیؓ شرم وحیا کے پیکر اور سخاوت میں اپنی مثال آپ تھے،سید عطاء ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)خلیفہ سوئم،شہید مدینہ ،ذوالنورین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ‘ کے یوم شہادت کے حوالے سے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر کہا ہے کہ سیدناعثمان غنیؓ نے جان دینا تو قبول کرلی لیکن مدینۃ النبی ؐ میں خون ریزی سے مکمل اعتراض برتا ،انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ شرم وحیا کے پیکر اور سخاوت میں اپنی مثال آپ تھے انؓ کو آپ ؐ نے یکے بعد دیگر دوصاحبزادیاں نکاح میں دیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓ کے دورمیں خلافت اسلام نے وسعت اختیار کی ،آپؓ کے فضائل ومناقب کے بارے میں متعدداحادیث وارد ہوئی ہیں آپؓ کے بعد امت ایک لڑی میں باقی نہ رہ سکی ،انہوں نے کہا کہ آپ کا دور حکومت وخلافت مثالی تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حضرات صحابہ کرامؓ ،اہل بیت عظامؓ اور امہات المومنینؓ پر تنقید کو قانوناً جرم قراردیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...