منشیات فروشی اور جرائم کے خاتمے کیلئے سی سی پی او کے اقدامات قابل ستائش ہیں: عامر چشتی

منشیات فروشی اور جرائم کے خاتمے کیلئے سی سی پی او کے اقدامات قابل ستائش ہیں: ...

لاہور (پ ر) ممتاز سماجی کارکن عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور منشیات فروشوں کے خلاف ہم سی سی پی او کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔ انہوں نے جرائم کی روک تھام خصوصاً منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افرارد کی سرکوبی کیلئے متعلقہ لاہور کے تمام تھانوں کو جو ٹارگٹ دیا ہے اگر اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے تو جرائم کا خود بخود خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا پنجاب پولیس کی تاریخ میں ایسے اقدامات کرنے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہوجائے گا اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس پر فوری ایکشن کر دیا جائے۔ مزید دیر نہ کی جائے۔

اور اس کارروائی میں بااثر افراد کی سفارش کو نہ مانا جائے بلکہ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...