گرانفروشی کرنے پر 24دکانداروں کے چالان

گرانفروشی کرنے پر 24دکانداروں کے چالان

لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1007مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر24دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،71افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر93افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...