حضرت عثمان غنیؓ تاریخی شخصیت ، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،غلام عباس

حضرت عثمان غنیؓ تاریخی شخصیت ، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،غلام عباس

لاہور (خبرنگار )حضرت عثمان غنیؓ تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیت ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش اور قابل تقلید ہیں ،آپؓ کو زبان نبوت ﷺ سے جنتی ہونے کی بشارت متعدد بار ملی،یوم سیدناعثمان غنیؓ پر خطاب، یوم شہادت سیدنا عثمان غنیؓ پر چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی ،نائب صدر متحدہ طلبہ محاذ پاکستان نے نجی تعلیمی ادارے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدنا عثمان غنیؓ آسمان حیاء وفا ء کے درخشندہ ستارے ہیں ۔آپؓ کو نب�ئ مکرم ﷺ کا دہرا داماد ہونے کا شرف حاصل ہے جو کائنات میں کسی کو نہیں ۔آپؓ نے ساری زندگی اسلام کیلئے وقف کئے رکھی زبان نبوت ﷺ سے جنتی ہونے کی بشارت بھی آپ کو ملی ،حضرت عثمان غنیؓ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ چوالیس لاکھ مربع میل پر اسلام کا عادلانا نظام خلافت قائم کرکے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ۔آپؓ نے اپنے عہدے خلافت میں ایسے فلاحی ،اصلاحی،سماجی،انتظامی،عدالتی انتظامات کئے جنھیں آج تک تسلیم کیا جاتا ہے ۔آپ کا عہد خلافت قیامت تک آنے والے انسانوں کیلئے نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ آپؓ نے مدینہ منورہ کاامن بچانے ،مدینہ میں خون ریزی کی بجائے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے کو اہمیت دی ۔دور حاضر کے مسلمانوں کی ترقی کا رازجمہوریت نہیں بلکہ اسلام کے عادلانا نظام خلافت میں مضمر ہے مسلمان اغیار کے نظام کو ترک کرکے اسلامی نظام قائم کریں تاکہ انسانیت کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جا سکیں ۔جمہوریت سمیت کوئی بھی انسان ساختہ نظام مسلم ریاستوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا مسلمانوں کو اسلام کا نمائندہ نظام خلافت چاہیے ،مسلم ریاستوں کے حکمران اسلامی نظام قائم کرنے کی طرف توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...